خواجہ آصف

عمران خان سارا کام دوسروں کے مال پر کرتا ہے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سارا کام دوسروں کے مال پر کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مستعفی ممبران 130 یا 135 کے قریب ہیں، سارے پی ٹی آئی ممبران 50 کروڑ روپے رہائش، سہولتوں کے حکومت سے لے رہے ہیں، سارے وسائل عوام کی جیب سے نکال رہے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ لیڈر بھی جیب کترا اور فالوورز بھی جیب کترے ہیں۔ پنجاب میں استعفوں پر مسئلہ ہوگیا لیکن کے پی میں تو کوئی پرویز الہی نہیں، وہاں کیوں استعفے نہیں دیتے، ان کی جیبوں کی تلاشی لے لو، استعفے نہیں ملیں گے، 70 سال کا گند ایک ہی شخص میں جمع ہوگيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ لوگوں کے متعلق بات کریں تو آپ کا منہ بند نہ ہو، اپنے بارے میں آپ کو قرآن کی آیت یاد آجائے، اس طرح نہیں ہوتا، بعض ایسی ٹرانزیکشنز تھیں جو 2013 میں ہونے والی تھیں، نوازشریف نے ہاں کردیا ہوتا تو نہ پاناما ہوتا، نہ سزائیں ہوتیں، نواز شریف اپنے مؤقف پر ڈٹا رہا، ہم نے ذاتی نقصان اٹھایا، جیل گئے، مقدمات بنے، تین چار سال کا ایک بھیانک دور گزرا جس کے اثرات آج بھی سوشل میڈیا پر نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے