پی ٹی آئی

پی ٹی آئی لاہور کے کوآرڈینیٹر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی لاہور کے کوآرڈینیٹر ذیشان عظمت نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذیشان عظمت نے صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی، اور عبدالعلیم خان اور جہانگیر خان ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر مراد راس نے ذیشان عظمت کو پارٹی مفلر پہنا کرخوش آمدید کہا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ذیشان عظمت نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے ویژن پر گامزن ہے۔ 9 مئی کا واقعہ تاریخی سانحہ ہے، واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہیں، اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کی سیاسی رہنماوں اور ورکرز کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک متعدد رہنما اور ورکرز آئی پی پی میں شامل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے