الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا، سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سینیٹ انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران دیں گے۔ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12،12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔ سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوجائیں گے۔

پنجاب اور سندھ کے 12،12 جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی، اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز مدت پوری ہونے پر ایوان بالا کو خیر باد کہہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے