گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام کی دنیا کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

(پاک صحافت) امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام کی دنیا کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا سے دوبارہ کنارہ کشی اختیا کرنے والی سیلینا گومز انسٹاگرام پر40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی دنیا کی  پہلی خاتون بن گئیں۔

گزشتہ دنوں سیلینا گومز نے امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم اب انہوں نے 400 ملین( 40 کروڑ) فالورز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔ سیلینا گومز کی انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10لاکھ ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام کائیلی جینر کا ہے جنہیں 38 کروڑ 20 لاکھ افراد انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سیلینا گومز نے کہا تھا  کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر وقفہ لے رہی ہوں کیوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کیلئے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔ تاہم بعدازاں انہوں نے  انسٹاگرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویراپ لوڈ کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے