الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز ترسیل سے متعلقہ خبروں پر ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) ترجمان نے بعض اخبارات میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل سے متعلق شائع خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق بعض اخبارات میں بیلٹ پیپرز ڈی آر او آفسز تک ترسیل کے دوران سیکیورٹی سے متعلق خبریں شائع ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے بعد ڈی آر او آفسز تک پہنچانے کی ذمے داری متعلقہ ڈی آر اوز یا ان کے نامزد اہلکاروں کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ای سی پی ترجمان کے مطابق ڈی آر اوز اپنی نگرانی اور پولیس اہلکاروں کی حفاظتی تحویل میں بیلٹ پیپرز کی بحفاظت ترسیل یقینی بناتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بعض جگہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر پاک فوج کے اہلکار بھی بیلٹ پیپرز کی ترسیل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے