تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات

پشاور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات پیدا ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عرفان سلیم کا پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا آڈیو مسیج سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسیج میں عرفان سلیم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ سمیت 4 افراد کو ٹکٹ دینے کا کہا تھا، اُن کے کہنے کے باوجود مجھے پارٹی ٹکٹ نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری وجہ سے پارٹی کے لوگ باہر نکلے تھے، پارٹی لیڈرشپ نے جو زیادتی کی اس کا جواب ضرور دوں گا۔

واضح رہے کہ عرفان سلیم نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں نام نہاد لیڈروں کا فیصلہ نہیں مانتے، خود کو مستقبل کا وزیراعلیٰ سمجھنے والے نے اپنے لوگوں کو ٹکٹ دیے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عرفان سلیم نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی رہائش گاہ میں کارکنوں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے