پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما اقبال وزیر نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی

پشاور (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما اقبال وزیر نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کے دباو کے بغیر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، ہر موقع پر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا، کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا۔

پی ٹی آئی رہنما اقبال وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک میں دلخراش واقعات ہوئے، پی ٹی آئی کارکنان کے ریاستی اداروں پر حملے قابل مذمت ہیں۔ یاد رہے کہ اقبال وزیر شمالی وزیرستان سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد اب تک متعدد رہنماوں نے پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے