پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے ضلع بہاولپور کے 10 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نےضلع بہاولپور کے 10 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 245 خیرپور ٹامیوالی سے سید احمد وسیر ایڈوکیٹ، پی پی 246 حاصل پور سے معظم کمال وینس، پی پی 247 یزمان سے چودھری مظہر نواز، پی پی 248 ہیڈ راجکاں سے چودھری اصغر علی زاہد کو پیپلزپارٹی کا ٹکٹ جاری ہوا۔

پی پی 249 احمد پور شرقیہ میں رافت الرحمن رحمانی المعروف رافی میاں، پی پی 250 اوچ شریف سے سید عامر علی شاہ، پی پی 251 ہتھیجی سے سید نسیم عباس بخاری،پی پی 252 خانقاہ شریف سے ملک شاہ رخ پاکستان پیپلزپارٹی امیدوار ہوں گے۔

حلقہ پی پی 253 بہاولپور شہر سے صاحبزادہ محمد عاصم جاوید عباسی اور پی پی 254 اندورن شہر سے سید تطہیر الحسن عرف پپو تطہیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔ تمام ٹکٹ ہولڈرز کل اپنے ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں پارٹی ٹکٹ جمع کرائیں گے، کل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس سے امیدواروں کی فہرست، فارم 33 جاری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے