الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

لاہور (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروانے سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت فوری الیکشن کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے رولز میں ترمیم کر دی، رولز کے ساتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے، ترمیم کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال بھی نہیں ہوسکتا، آئی ووٹنگ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے