واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص روابط کیلئے لاسٹ سین آپشن چھپانے پر کام شروع

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی روابط کی ایپ واٹس ایپ  کی جانب سے صارفین کے مطالبے پر ایک یا ایک سے زائد روابط (کانٹیکٹ) کے لیے اپنا لاسٹ سین آپشن چھپانے پر کام شروع کردیا  گیا ہے۔ ڈبلیواے بی ٹا انفو نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے اس کی خبر دی ہے اور یہ ویب سائٹ بالخصوص واٹس ایپ میں تبدیلیوں اور بی ٹا ورژن کی خبریں دیتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے یہ سہولت آئی او ایس ایپ کے لیے ریلیز کی جارہی ہے اور یوں کئی صارفین اسے ٹیسٹ کررہے ہیں۔ یا د رہے کہ لاسٹ سین آپشن کے مطابق لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آخری مرتبہ آن لائن ہونے کے بعد یوزر نے واٹس ایپ کب چیک کیا تھا؟ اس سے قبل واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے ایک آپشن پیش کیا تھا جس کے تحت یہ فیچر تمام صارفین کے لیے تھا لیکن اب آپ ایک یا ایک سے زائد افراد کے لیے بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اب واٹس ایپ کے 22.9.0.70 ورژن میں ایک نیا آپشن My Contacts Except دکھائی دے گا جس میں ایپ پرائیویسی سیٹنگ میں آپ لاسٹ سین سیکشن کے مختلف آپشن سیٹ کرسکیں گے اور اس کے علاوہ بھی مزید پرائیویسی سیٹنگز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے