الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا، ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، عام انتخاب کیلیے ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس 19 دسمبر کو جاری کریں گے، کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 12 جنوری 2024 کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت تین جنوری تک ہوگی، ایپلٹ ٹربیونل دس جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

خیال رہے کہ عدالت عظمی نے انتخابات سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے الیکشن شیڈول آج ہی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے