الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہنا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو خیبر پختون خوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے، ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے