جلیل عباس جیلانی ایران
iran pak ministers

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے نگران حکومت کو پاکستان کے پارلیمانی انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کی قیادت اور عوام کی جانب سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور ایران کی حکومتوں اور عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کی روشنی میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک نے سرکاری رابطوں کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے