عطا تارڑ

پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو مشتعل کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔ عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے کارکنوں کو مشتعل کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے۔ آڈیو میں مراد سعید بالکل واضح کہہ رہے ہیں اپنے اپنے اہداف پر پہنچنا ہے۔ شکلیں اور کرتوت سامنے ہیں پھر بھی کہتے ہیں یہ ہم نہیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ایک شخص کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے چاغی پہاڑ کا ماڈل بھی جلا دیا گیا، چاغی پہاڑ سے آپ کی کیا دشمنی تھی، ان واقعات پر ملٹری ایکٹ لگے گا۔ شرپسند منظم سازش کے تحت حکومتی املاک پر حملہ آور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی تصویروں کو بھی نہ بخشا گیا۔ گرفتاری سے پہلے عمران خان بیان دے کرگئے کہ ہاتھ بھی لگایا تو ردعمل آئے گا۔ ان کی خواتین کہہ رہی تھیں کہ چلو جا کر جناح ہاؤس جلائیں، ان مٹھی بھر لوگوں میں اتنی جرات کیسے آئی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے