الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 27 ستمبر تا 26 اکتوبر دائر ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن اعتراضات کو 26 نومبر تک نمٹائے گا۔ حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کی 266 نشستیں نئی حلقہ بندیوں میں بھی برقرار سندھ اسمبلی کی 130 نشستوں پر حلقہ بندیاں کردی گئی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر حلقہ بندیاں قائم، بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں پر حلقہ بندیاں قائم کردی گئی، خیبرپختونخوا کی 115 نشستوں پر حلقہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے