الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبے میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سکریٹری بلوچستان کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، صاف شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کا انعقاد بھی الیکشن کمیشن کی ذمّہ داری ہے۔

جاری مراسلہ کے مطابق چیف سیکرٹری سے ملاقات کے دوران صوبے میں افسران کے تبادلے کا معاملہ زیر بحث آیا، نگران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جن صوبائی سیکرٹریوں سمیت افسران کے تبادلے نہیں ہوئے، انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے، ان احکامات پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے ان احکامات پر عملدرآمد کرکے 3 دن میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے