منظور وسان

جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا، لہذا اب عمران خان کو صبر سے کام لینا ہوگا اور انتظار کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔ جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا، عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکے گئے ہیں۔ 2023 میں بلاول بھٹو یا (ن) لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے یا اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا، ان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کر چلے جائیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا، عمران خان کہتے ہیں کہ مرکز میں جو نیا سیٹ اپ آئے وہ مجھے تنگ نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے