ترجمان پاک فوج

الیکشن کرانے سے متعلق ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ترجمان پاک فوج کا دوٹوک موقف

راولپنڈی (پاک صحافت) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور الیکشن کرانے سے متعلق بھی ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ سیاسی قائدین کا کام ہے جو وہ خود ہی انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ہو، کنٹونمنٹ الیکشن ہو یا بلدیاتی الیکشن، فوج نے سیاست سے دور رہنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ جو بھی سیاسی سرگرمیاں چلتی رہیں، بطور ادارہ ہم نے فوج کو سیاست سے دور رکھا جس کی تصدیق تمام سینیئر سیاستدان بھی کررہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ جلد الیکشن کا فیصلہ سیاستدانوں نے کرنا ہے، فوج کا اس میں کوئی کردار نہیں بنتا، پاکستان کی سینئر قیادت اس قابل ہے کہ وہ آپس میں بیٹھ کر اس پر بہتر طریقے سے بات کرسکتی ہے۔ جب بھی سیاسی معاملے میں فوج کو بلایا گیا ہے تو وہ ہمیشہ متنازعہ ہوگیا ہے، اسی لیے فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ ان چیزوں سے اپنے آپ کو دور رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے میں فوج کی ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن سیاستدانوں کے کہنے پر فوج کو سیکیورٹی کیلئے بلا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے