شہباز شریف کابینہ

وزیراعظم کا کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلی اور اعلی سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی، اجلاس کا ایجنڈا غیرقانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف اقدامات تھا۔ اجلاس میں اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری کےخلاف اقدامات اور غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق شرکاء کو جرائم پیشہ مافیاز، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ سمیت دیگر جرائم پر بریفنگ دی گئی شرکاء نے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت اور پاکستانی عوام کی معیشت اور بہبود پر ان کے مثبت اثرات کو تسلیم کیا۔ شرکاء نے اسمگلرز، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا بھی کیا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے معاہدوں کی منظوری دی گئی آرمی چیف نے ملک کی معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سخت اقدمات کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے