خواجہ آصف

الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پر نہیں، 2023 میں وقت پر ہوں گے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پر نہیں بلکہ اپنے مقررہ وقت یعنی 2023 میں ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی معاملہ ہے تمام کیسز قانون کے مطابق چلنے چاہئیں۔ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ رہے، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوئی ہے تو وہ آئین کی بالا دستی کی وجہ سے ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج عدلیہ سمیت ساری دنیا بات کر رہی ہے نواز شریف سے زیادتی ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف ہر وقت سیلاب زدہ علاقوں کے دوروں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف جلسوں اور اپنے اقتدار کی پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے