مسلم لیگ ن

انتخابات کیلئے (ن) لیگی امیدواروں کے ناموں کی منظوری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) جمعرات کو عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دے گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو جیت کے بعد مختلف عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کے جلسوں کا شیڈول بھی تیار کرلیا گیا ہے، دونوں قائدین اگلے ہفتے سے جلسوں کے لیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ چند روز سے پارٹی قیادت کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ن لیگ کے اندرونی اختلافات بھی آڑے آرہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے