بلیغ الرحمان

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بلیغ الرحمان

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، امید ہے جلد تمام بحرانوں پر قابو پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ صنعتکار ٹیکس ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ کما کر ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، صنعتیں چلتی ہیں تو کئی خاندانوں کو روزگار ملتا ہے۔ مسلم لیگ نے سابق دور حکومت میں بجلی کے نئے منصوبے شروع کر کے توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا لیا تھا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے منصوبے کے آغاز سے ملک میں ترقی کا نیا سفر شروع کیا تھا، اس دور میں انفرا سٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ہونا چاہیے، نئی حکومت نئی پالیسیاں ضرور لے کر آئے لیکن جانے والی حکومت کی عوام کی فلاح بہبود کی پالیسیوں آگے بڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے