کورونا پابندیاں

سندھ میں آج سے رات 8 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر دھر لیا جائے گا

کراچی (پاک صحافت) صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر آج رات 8 بجے کے بعد گھر سے بلاضرورت نکلنے پر دھر لیا جائے گا۔ سندھ حکومت کے مطابق صرف اسپتال جانے یا ضروری نوعیت کے کاموں کے لیے گھر سے نکلنے والوں کو جانے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرفیو نہیں، کرفیو جیسا ہوگا، ذرائع کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں بے وجہ گھومنے والوں کو روکنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ صوبے میں کاروبار صبح پانچ سے شام چھ بجے تک کھلے گا۔ مغرب کے بعد پارکس کی لائٹس بند ہوں گی۔ خیال رہے کہ  ضلع شرقی کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد، جنوبی میں 16 اور وسطی میں 10 فیصد ہوگئی۔ حیدرآباد میں کورونا کی شرح 11 فیصد، دادو میں 10 اور سکھر میں 8 فیصد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے