شہباز شریف

نوازشریف کیلئے اہم پیغام لیکر شہبازشریف لندن روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اچانک لندن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد ہی شہباز شریف کی اچانک لندن واپسی ہوئی ہے اور شہباز شریف، نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر لندن گئے ہیں۔ مریم نواز جمعرات کی شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور نوازشریف کی اہم میٹنگ متوقع ہے جس میں نواز کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور دیگر امور پر اہم مشاورت ہوگی۔ جمعے کو لندن میں مسلم لیگ کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی جس میں صرف نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام 21 اکتوبر کو فائنل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے