قمر زمان کائرہ

عمران خان آج ہی اسمبلیاں توڑ دیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہے آج ہی اسمبلیاں توڑ دیں اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ آج ہی توڑ دیں، جو ہفتے بعد اسمبلیاں توڑنی ہیں وہ آج توڑ دیں، لگتا ہے ان کو کوئی فیس سیونگ چاہیے لیکن ہم کوئی کام آئین اور قانون کیخلاف نہیں کریں گے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی حکومتیں نہیں رہیں گی تو خان صاحب کو پتا لگ جائے گا، پرویز الہی کے پاس واحد آپشن پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنا ہے، پرویز الہی ماہر کھلاڑی ہیں وہ کوشش کریں گے کہ عمران خان کو کسی بات پر قائل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے