محمد زبیر

محمد زبیر نے ملک کی خراب معیشت پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے ملک کی خراب معیشت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، محمد زبیر کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریے بغیر کمی کے مسلسل خراب ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ افراط زر 11.5 فیصد سی پی آئی اور 18 فیصد ایس پی آئی کیساتھ ریکارڈ سطح پر ہے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 5 ماہ کا تجارتی خسارہ 20.75 ارب ڈالر رہاجبکہ 5.1 ارب کے ساتھ نومبر کے تجارتی خسارے نے تمام ریکارڈ توڑ دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ آنے والے مہینوں میں قیمتوں اور روپے پر مزید دباؤ نظر آئے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے