یوٹیوب

اب یوٹیوب شارٹس بنائیں اور پیسے کمائیں

کراچی (پاک صحافت) اگر آپ یوٹیوب پر ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں تو اب آپ چند شرائط پوری کرکے گوگل کی اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب شارٹس کے لیے ریونیو شیئرنگ پروگرام کا اعلان ستمبر 2022 میں ہوا تھا اور یکم فروری سے اس پر عملدرآمد شروع ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 جنوری سے کمپنی کی جانب سے پارٹنر پروگرام کی نئی شرائط کو متعارف کرا دیا گیا ہے جن کو 10 جولائی تک تسلیم کرنا ہوگا۔ یکم فروری سے تخلیق کاروں کے لیے اپنی مختصر ویڈیوز سے کمانا ممکن ہوجائے گا۔ شارٹس پوسٹ کرنے والے تمام ایسے صارفین اس پارٹنر پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد گزشتہ 90 دن کے دوران ایک ہزار جبکہ شارٹس ویوز ایک کروڑ ہوں۔

واضح رہے کہ جو صارفین صرف شارٹس ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں، انہیں شارٹس مونیٹائزیشن موڈیول کو تسلیم کرنا ہوگا تاکہ وہ شارٹس کی اشتہاری آمدنی میں حصے دار بن سکیں۔ شارٹس مونیٹائزیشن ماڈل کے تحت اشتہارات سے حاصل ہونے والی مجموعی رقم میں سے 45 فیصد صارفین خود رکھ سکیں گے جبکہ باقی رقم کمپنی کے حصے میں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے