جنرل عاصم منیر

پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے دورے کے دوران فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوان مقامی آبادی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں، ثابت قدمی، خلوص اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کریں۔ پاک فوج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے آپریشنل تیاریوں ،بلند حوصلے کے عزم کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے