اداکارہ صائمہ

صائمہ نور نے مداحوں کو اپنی تعلیم کے حوالے سے بتا کر حیران کردیا

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ  صائمہ نور نے مداحوں کو اپنی تعلیم کے حوالے سے بتا کر حیران کردیا۔ صائمہ نور نے مداحوں کو بتایا کہ ایک بار گئی تھی اسکول خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی اُس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ نور نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیا۔اس  دوران انہوں نے بتایا کہ کہ وہ صرف  ایک بار اسکول گئیں تھیں وہ  بھی نرسری کے دوران۔  خیال رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔ اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے