احسن اقبال

پاکستانی قوم کسی بھی دوسری قوم سے کم تر نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی دوسری قوم سے کم تر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلامک یونیورسٹی فیصل کیمپس میں اسلاموفوبیا پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ آج بلاشبہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے تعصب کا سامنا ہے۔ تعصب انسان کو حیوان بنا دیتا ہے اسلامو فوبیا کا مقابلہ سازشی تھیوریز سے نہیں بلکہ عقل و سمجھ سے کرنا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بغیر حکمت کے علم کو نتیجہ خیز نہیں بنایا جا سکتا، بصارت و عقل کو بروئے کار لا کر ہی انسان خود کو پہچان سکتا ہے۔ جب تک انفرادی صلاحیت اجتماعی کارکردگی میں شامل نہیں ہوتی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے جبکہ سب سے بڑا چیلنج معاشرے سے عدم برداشت کو ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے