وجیہہ الدین

اقتدار ختم ہونے کے بعد ہی عمران خان کی کرپشن سامنے آئے گی۔ جسٹس وجیہہ الدین

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا ہے کہ جب عمران خان کی حکومت ختم ہوگی اور وہ اقتدار سے باہر ہوں گے تب اس کی کرپشن عوام کے سامنے آئے گی، تب تک انتظار کریں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں وقت کا حاکم خود جواب دیتا تھا، ذاتی معاملات پر سرکاری مشینری استعمال کی گئی جو مناسب نہیں۔ میرے بیان پر پیمرا، چینلز کو دھمکیاں دی گئیں، کرمنل کیسز میں استغاثہ کو اپنی باتیں ثابت کرنی ہوتی ہیں، کیس میں مجھے نہیں حکومت کو صفائی پیش کرنی ہوگی۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھر کے اخراجات اٹھاتے تھے، عدالت میں پوچھا گیا تو بتاؤں گا خرچے کہاں جاتے رہے۔ جہانگیر ترین نے عمران خان کو گاڑیاں، جہاز دیئے جبکہ جہانگیرترین نے پارٹی کے دیگر اخراجات خود ادا کئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے