نوازشریف

نوازشریف کی این اے 130 میں اپنی انتخابی مہم کی قیادت

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف نے این اے 130 میں اپنی انتخابی مہم کی قیادت خود کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 130 میں پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ساتھ ریلی کی قیادت کی، ریلی 3 بجے ٹیکسالی چوک سے شروع ہوئی اور 30 سے زائد علاقوں سے گزرتی ہوئی کچہری چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے ٹیکسالی چوک سے ریلی کا آغاز کیا۔ پی پی 174 سے پارٹی امیدوار بلال یسین بھی ہمراہ تھے، کارکنوں نے ریلی کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کارکن شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے۔

نواز شریف اور مریم نواز موہنی روڈ پہنچے اور گاڑی سے نکل کر کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا، قافلہ یونیک بیکری چوک، آرائیں بلڈنگ، کالے کی پلی، رحمان روڈ سے ہوتا ہوا کریم پارک پہنچا تو کارکنوں نے اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا۔

بلال گنج چوک میں ریلی کے استقبال کے لیے شاندار آتش بازی کی گئی، کارکنوں کی بڑی تعداد میاں نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ پیدل چلتی رہی، کئی مقامات پر ریلی پر کرنسی نوٹ بھی نچھاور کیے گئے جبکہ ریلی حلقے کے چھوٹے بڑے بازاروں سے گزرتی ہوئی کچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے