عمران خان کا اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر ڈالنے کا بیانیہ بری طرح سے پٹ چکا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر ڈالنے کا بیانیہ بری طرح سے پٹ چکا ہے، آپ نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70 فیصد اضافہ کیا ہے۔

3 سال میں ریکارڈ قرضے، مہنگائی کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نہیں کوئی اور ہے؟شاید ان کو ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ یہ حکومت میں ہیں۔ شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ 20.7 ٹریلین روپے کے قرضے لیکر آپ دوسروں پر الزام ڈال رہے ہیں، آج ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49 فیصد ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 3 سال میں ریکارڈ قرضے، مہنگائی کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نہیں کوئی اور ہے؟

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

صوبائی حکومت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑے گی، سرفراز بگٹی

(پاک صحافت) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے