شہباز شریف

وزیراعظم کی ہدایت پر ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ قائم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر ترکیہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ قائم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ترکی اور شام میں زلزلے سے ہزاروں افراد کی اموات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے ترکی کے زلزلہ زدگان کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے افسران ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی یک جان دو قالب ہیں، ترکی 2022 کے تاریخی سیلاب میں پاکستانی بھائیوں کی مدد میں پیش پیش رہا، اپنے ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے، میں بذات خود کل زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کیلئے ترکیہ روانہ ہو رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے