اکبر ایس بابر

عدالت نے جمہوریت کی سمت درست کی۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ عدالت نے جمہوریت کی سمت درست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف بانی رہنما اکبرایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی ہے۔ تفصیلی فیصلے سے انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت واضح ہوگی، تمام سیاسی جماعتوں کو انٹراپارٹی انتخابات کروانا ہوں گے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں تجدید کی ضرورت ہے، جھوٹ کے بت ٹوٹ گئے اور سچائی سامنے آگئی، آج اللہ نے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں بھی سرخرو کردیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی اللہ نےسرخرو کیا تھا، ہم نے سچائی کے راستے پر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب تحریک انصاف کے کارکن ہیں، آج عدالت میں میرے ممبر نہ ہونے کا ثبوت پیش نہ کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے