عطا تارڑ

ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لے رہا ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹوں میں پیسے کی لین دین کے حوالے سے ثبوت سامنے آچکے، اعجاز چوہدری ملاقات کے کروڑوں روپے مانگتے رہے۔ جلیل شرقپوری کو ٹکٹ اس لیے نہیں ملا کیونکہ وہ پورے پیسے نہ دے سکے، جیسے ٹینڈر آتا ہے اسی طرح پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے کم بولی والوں کو ریویو کمیٹی میں ڈال دیا جاتا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نگراں جج مقرر کر کے عمران خان کو بھرپور موقع دیا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت کے ہاتھ پیر باندھ دیے گئے۔ خواجہ طارق رحیم ہماری جماعت کے لوگوں کو دھمکی دیتے ہیں، ثاقب نثار اور طارق رحیم نے مریم نواز سے متعلق نازیبا گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی محبت میں سابق چیف جسٹس نے نیازی آف شور سروسز کیس میں اسے صادق و امین قرار دے دیا۔ نواز شریف کو نااہل کر کے ملک کو معاشی تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے