ایاز صادق

افغانستان کی صورتحال کے منفی اثرات پاکستان کی مجموعی ترقی پر ہو رہے ہیں، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق کا کہنا ہے کہ  افغانستان کی صورتحال کے منفی اثرات پاکستان کی مجموعی ترقی پر ہو رہے ہیں، جامع ترقی اور مساوی شراکت یقینی بنانے کے لئے فاٹا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت چارج ڈی افیئر تھامس سیلر نے کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں استحکام کے لئے افغانستان میں امن و سلامتی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر نے دیہی ترقی، قدرتی وسائل کے انتظام، تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون پر اظہار تشکر کیا، ترقیاتی منصوبوں کے لئے اقتصادی تعاون اور پاکستان کو جیایس پی پلس کا درجہ دینے میں یورپی یونین کی حمایت کی تعریف کی۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر نے تعلیم اور ہنر کی ترقی سمیت انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کی بھی تجویز کی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے