فریال تالپور

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت خوش آئند ہے، فریال تالپور

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت خوش آئند ہے۔ انہوں نے  یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، بلوچستان کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی دلائی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پی پی پی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کارکردگی پر سراہتی ہوں۔رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے نواب ثنااللہ زہری کی ملاقات کے موقع پر سردار علی مدد جتک بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے