حمزہ شہباز

اللہ تعالیٰ اگر ہم سے مخلوق کی خدمت کا کام لینا چاہ رہا ہے تو کوئی نہیں روک سکتا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اگر ہم سے مخلوق کی خدمت کا کام لینا چاہ رہا ہے تو کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ معیشت سسکیاں لے رہی ہے اور عوام پریشان ہیں، مایوسی کے دور میں ہمیں امید کی کرن بننا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کو ریلیفدینے کیلئے اہم فیصلے ہوئے۔ خیال رہے کہ حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کو گندم دینے اور کابینہ نے پاسکو سے گندم خریدنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال کر کابینہ کی تشکیل میں بے پناہ تاخیر کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال ”اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے“ کے مصداق ہے۔اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے