انسٹاگرام

انسٹا گرام پر ’آن لائن انڈیکیٹرز‘ کو ڈس ایبل کرنا بہت ہی آسان

 کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹاگرام پر ’ ایکٹو اسٹیٹس‘ کے نام موجود فیچر میٹا کے زیر ملکیت تمام پلیٹ فارمز ( فیس بک میسنجر، واٹس ایپ) پر بھی آپ کے آن لائن اسٹیٹس کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔ یہ فیچر تمام انسٹا گرام اکاؤنٹس پر بائی ڈیفالٹ ان ایبل( فعال) ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ مختلف انسٹا گرام اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں تو پھر آپ کو ہر اکاؤنٹ میں اسے غیر فعال کرنا پڑے گا۔ آن لائن انڈیکیٹر کو غیر فعال کرنے کے لئے سب سے پہلے انسٹا گرام ایپ کھولیں، پروفائل تصویر پر ٹیپ کر کے پروفائل سیکشن میں جائیں، اس کے بعد تین افقی ( ہوریزونٹل ) بارز پر ٹیپ کر کے مینیو سے سیٹنگز کو منتخب کریں۔

واضح رہے کہ پرائیویسی میں جا کر Activity Status کو دیکھیں، یہاں آپ کو ایکٹویٹی اسٹیٹس طاہر کرنے کا آپشن دکھائی دے گا، اس آپشن کو ڈس ایبل ( غیر فعال ) کردیں۔ ڈیسکٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کمپیوٹر براؤوزر پر instagram.com کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور اسکرین میں سیدھی طرف اوپر موجود پروفائل پکچر کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر سیٹنگز میں جائیں۔  سیٹنگز میں ’ پرائیویسی اور سیکیورٹی‘ آپشن کو دیکھیں اور اس پر کلک کردیں۔  اس فیچر کو ڈس ایبل کرنے کے لیے آپ کو ’ شو ایکٹویٹی اسٹیٹس ‘ آپشن کے ستاھ دیے گئے باکس کو ان چیک کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے