اعظم سواتی

اعظم سواتی کیخلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف مقدمات ضلع بن قاسم، شاہ لطیف ٹاؤن، درخشاں، کلفٹن اور اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے۔ اعظم سواتی کے خلاف ایک مقدمہ درخشاں تھانے میں شہری طارق آرائیں کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کی ٹوئٹ سے نفرت پھیل سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے مجھے انتہائی دکھ ہوا، ان کے اقدام سے نقص امن کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ ادھر جیکب آباد کے صدر تھانے میں بھی اعظم سواتی کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ شہری عزیز الرحمان نے درج کروایا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے