بلاول بھٹو

وزیراعظم کو ہٹانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے عدم اعتماد۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو ہٹانے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے عدم اعتماد۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیر خارجہ بن کر عاصمہ جہانگیر سے آج مل رہا ہوتا تو وہ پوچھ رہی ہوتیں کہ بلاول آپ ڈیل کر کے وزیر خارجہ تو نہیں بنے؟ تو میں کہتا ایسا نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے سیاسی قیمت تو ادا کی لیکن عوام کو مشکلات سے بچایا، جیسے ہی ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تو تاریخی سیلاب نے عوام کو ایک اور مشکل میں ڈال دیا، گلگت بلتستان سے کے پی کے، جنوبی پنجاب اور سندھ تاریخی سیلاب سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے علاقے آج بھی سیلاب سے متاثر ہیں، سیلاب سے تینتیس ملین پاکستانی متاثر ہوئے ہیں، یہ تاریخی قدرتی آفت ہے، اسلام آباد میں سیاسی لڑائیاں چل رہی ہیں یہ تو چلتی رہے گی، سب کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، موسمی تبدیلی کا بوجھ ہماری عوام اٹھا رہی ہے جو ناانصافی ہے ہمیں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے