شازیہ مری

ہم فلسطین، جموں و کشمیر کی خواتین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین اور جموں و کشمیر کی خواتین کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں 26 ویں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانگریس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدترین بارشوں اور سیلاب سے 650 ہزار حاملہ خواتین اور 40 لاکھ بچے شدید متاثر ہوئے۔ انہوں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر بھی بات کی۔

شازیہ مری نے جنگوں اور تنازعات سے متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین، جموں و کشمیر اور پوری دنیا کی خواتین اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جہاں انہیں جنگوں اور تنازعات کے نتیجے میں تشدد کا نشانہ بنایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث کرۂ ارض اور انسانوں کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے، پاکستان میں حالیہ بارشیں اور سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کی تازہ مثالیں ہیں۔ عالمی برادری اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ صحت، زراعت، معاش، امن، سلامتی اور دنیا کی مجموعی معیشت کے لیے بھی بہت بڑا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے