حنا ربانی کھر

اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں۔ حنا ربانی کھر

اسلام آباد (پاک صحافت) حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں جسے ہم کسی صورت گنوانا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ریکارڈ چیک ہوچکا ہے، سائفر وزیراعظم ہائوس میں ریسیو ہوا اس کے بعد کا معلوم نہیں، اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا ہے کہ آپ نے سائفر کے ساتھ نہیں کھیلا، آپ نے ملک اور پالیسی کے ساتھ کھیلا، ہمارے سفیر اب سائفر بھیجتے ہوئے ڈر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے کہ اس معاملے پر ملک کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، اس وقت پاکستان کے پاس سفارتی سطح پر بہت مواقع ہیں، کیا ہم اس آغاز کو اس گھنانے کھیل میں ضائع کر دیں گے؟۔ پاکستان کو ہمیشہ بتایا گیا کہ ایڈ ملے گی، ریلیف ملے گا قرض ختم ہوگا تو آپ اچھا کھیلیں گے یہ تو ہماری 70 سالہ کہانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے