مفتاح اسماعیل

تحریک انصاف نے ہماری معیشت کیساتھ جو کیا وہ ناقابل معافی تھا۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ہماری معیشت کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل معافی تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک تقریبا دیوالیہ کردیا تھا مگر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔ عمران خان اور اس کی نااہل و نالائق ٹیم کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، آپ نے سیلز ٹیکس 17 فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن اسے صفر کردیا۔ شوکت ترین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے پیٹرول پر بے بنیاد اور غیرپائیدار سبسڈی دی، پیٹرول لیوی ہر ماہ 4 سے 30 روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا مگر اسے صفر پر لے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے