اسپیکر قومی اسمبلی سے اماراتی سفیر کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی سفیر نے ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اماراتی سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یو اے ای کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینےکا خواہاں ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی ترقی، معاشی استحکام کیلئے تمام ممالک کیساتھ وسیع بنیادوں پر تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ایاز صادق نے یو اے ای اسپیکر آف پارلیمنٹ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت دی۔ اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوستانہ و برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں معاشی مواقع سے اماراتی سرمایہ کار استفادہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے