وزیراعظم شہبازشریف

دنیا کو پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔ وزیراعظم

سمرقند (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے اس مشکل وقت میں دنیا کو پاکستان کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن ہوگا اس کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی، عالمی برادری افغانستان میں اقتصادی اور معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، پاکستان میں سیلاب سے 400 بچوں سمیت 1400 سے اموات ہوئیں اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے