علی ظفر

اداکار و گلوکار علی ظفر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا۔ علی ظفر کو یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے پر سوشل میڈیا صارفین اور گلوکار کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار نے ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’دبئی ایکسپو میں پاکستان کی انتہائی پیشہ ورانہ اور شاندار نمائندگی پر فخر ہے، خاص طور پر جب بیرونی ڈیزائن کالج میں تھیسسب ایئر کے لیے آپ کے مینٹور راشد رانا نے تیار کیا ہو، جو اب ایک دوست ہیں‘۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے مزید کہا کہ ’پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کے بارے میں کئی ممالک غلط فہمیوں کا شکار ہیں اور قومی اور عالمی سطح پر اس کی قدر کم ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ملک کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا ادراک کریں اور پاکستان کو وہ سب دیں جس کا ہمارا ملک حقدار ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے