اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کے بغیر محرم حج پر جانے سے متعلق تاریخی فیصلہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کے بغیرمحرم حج پر جانے سے متعلق تاریخی فیصلہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب میں کہا ہے کہ جس عورت کو سفر اور حج کے دوران فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے۔

کونسل نے اپنی رائے دی کہ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے۔ فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے۔

تاہم عورت کے والدین موجود ہونے یا شادی شدہ ہونے کی صورت میں ان کی اجازت لازمی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے