احسن اقبال

حکومت اگلے الیکشن میں اپنے من پسند افراد سے ووٹ ڈلوانا چاہتی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ اگلے الیکشن میں صرف وہی افراد ووٹ ڈالیں جو پی ٹی آئی چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ووٹر لسٹوں میں بھی اپنی مرضی کا اندراج چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے اگلے الیکشن میں وہی لوگ ووٹ ڈالیں جو تحریک انصاف چاہتی ہے، ان کا انتخابی اصلاحات کا پورا ایجنڈا اپنے پیاروں کو نوازنا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف الیکشن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ہم 1971 میں دیکھ چکے ہیں ووٹ کی حرمت نہیں مانی گئی ملک ٹوٹ گیا، 2018 میں بھی ووٹ چوری ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے